برطانوی وزیر اعظم کا خط، یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر کے لیے راضی

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل میں تاخیر سے متعلق خط پر یورپی یونین نے رضامندی ظاہر کر دی۔ تھریسامے نے یورپی یونین کو لکھے گئے خط میں درخواست کی تھی کہ بریگزٹ ڈیل کی ڈیڈ لائن میں توسیع دی جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 22 مئی تک بریگزٹ میں تاخیر پر رضامند ہو گیا ہے،  یو ای کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے ڈیل کی منظوری پر بریگزٹ 22 مئی تک ملتوی کریں گے۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل کی عدم منظوری پر 12 اپریل کو بریگزٹ پر عملدرآمد ہو گا۔ برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین کے آرٹیکل 50 کے تحت اس بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت میں 30 جون تک کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب بریگزٹ پر نوڈیل کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لیے اعلی سطحی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں،  نوڈیل پر امورمملکت ایمرجنسی کمیٹی کو منتقل ہوں گے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق متاثرہ محکموں میں 3500 ریزرو جوان تعینات کر دیے جائیں گے،  ایمرجنسی کی صورت میں ریزرو ملٹری فورس استعمال ہو گی۔ خیال رہے کہ 2016ء میں برطانیہ میں ہونے والے ایک عوامی ریفرنڈم میں عوام نے 48 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد کی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ برطانیہ، یورپی یونین سے نکل جائے۔ بعد ازاں لندن حکومت نے یونین کے معاہدے کے آرٹیکل 50 کو استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا تھا  کہ لندن اس سال 29 مارچ تک یونین سے نکل جائے گا۔ تاہم اب اس ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کی درخواست کر دی گئی۔

No comments.

Leave a Reply