بھارتی ریاست اوڈیشا کی خواتین کا یہ گروپ 20 سالوں سے بھارتی جنگل کی حفاظت کر رہا ہے

بھارتی ریاست اوڈیشا کی 75 خواتین کا گروہ گزشتہ برس سے 75 ہیکٹر پر مشتمل جنگل کی حفاظت کر رہا ہے

بھارتی ریاست اوڈیشا کی 75 خواتین کا گروہ گزشتہ برس سے 75 ہیکٹر پر مشتمل جنگل کی حفاظت کر رہا ہے

اوڈیشا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں گائوں کی خواتین ایک جنگل کو مسیحا مان کر اس کی حفاظت کے لیے 20 سال چوکیداری کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا کی 75 خواتین کا گروہ گزشتہ برس سے 75-hectare پر مشتمل جنگل کی حفاظت کر رہا ہے۔ اس دوران لاٹھی بردار خواتین کو کئی Tumber Mafia کے خطرناک کارندوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن باہمت خواتین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکے، خواتین کے عزم و استقلال کی وجہ توہم پرستی بھی ہے۔

20 سال قبل 1995ء میں ریاست اوڈیشا کے اس علاقے میں آنے والے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس میں سینکڑوں گھر تباہ، کئی سو ایکڑ پر مبنی فصل تہس نہس اور درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اس علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور رہائشیوں کو کئی روز تک بغیر کپڑوں اور کھانے کی پینے کی اشیا کے بغیر گزارنا پڑے تھے۔ خوش قسمتی سے Gundalba نامی یہ گائوں قدرتی آفت سے محفوظ رہا تھا، مقامی افراد نے اس بات پر پختہ یقین کر لیا کہ ناگہانی آفت سے بچانے والا کوئی اور نہیں بلکہ یہ جنگل ہے اور مسیحا جنگل کو کاٹ دیا جائے تو اس گائوں کو بھی ویسی ہی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑے گا چنانچہ 1999ء سے لاٹھی بردار 75 خواتین ٹولیوں کی صورت میں اس جنگل کی حفاظت پر مامور ہیں۔

دنیا میں تیزی تبدیل ہوتی ماحولیاتی تبدیلی موسمی تغیرات کی صورت میں سامنے آ رہی ہیں، غیر متوازن درجہ حرارت اور موسموں کے غیر معمولی برتائو کا مظہر طویل خشک سالی کے بعد اچانک بے موسم اور حد زیادہ بارشیں ہونا، جن علاقوں میں بارشیں بھی نہ ہوتی ہوں وہاں برفباری ہونا اور ہیٹ ویو ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک مرکزی وجہ جنگلات میں بے دردی سے درختوں کو کاٹنا اور جنگل کی جگہ عمارتوں کی تعمیر ہے۔ یہ خواتین ان پڑھ ہیں لیکن انہوں نے موسم سے بہت کچھ سیکھا اور 1999ء میں آنے والے طوفان کی درست وجہ کا تعین کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ان خواتین نے اپنے ماحول کو دوست بنایا اور موسموں کی خوب مہمان نوازی کی۔ ماحول اور موسم سے مسابقت کو برقرار رکھنا انسان کی بقا کی واحد ضامن ہے۔

No comments.

Leave a Reply