الجزائر کے پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد القادر بن صالح صدر کے مضبوط امیدوار

الجزائر کے پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد القادر بن صالح

الجزائر کے پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد القادر بن صالح

الجزائر ۔۔۔ نیوز ٹائم

افریقی ملک الجزائر میں مسلسل کئی سال سے صدر رہنے والے Abdelaziz Bouteflika کے اقتدار کا سورج غروب ہونے جا رہا ہے۔ گذشتہ روز الجزائری آرمی چیف Lieutenant General Kayed Saleh نے آرٹیکل 102 کے تحت صدر کو ان کی خرابی صحت کی بنا پر منصب صدارت کے لیے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تو ملک کے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ یہ بحث Abdelaziz Bouteflika کی اقتدار سے علحیدگی اور ان کے جانشین کے حوالے سے جاری ہے۔

العربیہ کے مطابق الجزائر کے پارلیمنٹ کے اسپیکر Abdul Qadir bin Saleh کو عبوری صدر کے عہدے کے لیے موزوں شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسپیکر Abdul Qadir bin Saleh سیاسی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ سفارتی میدان میں بھی طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیں اور صدر Abdelaziz Bouteflika کے بعد انہیں ملک میں بااثر لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ الجزائر کے دستور کے مطابق صدر کی وفات یا حکومت کے اہل نہ رہنے کی صورت میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کو قائم مقام صدر کا منصب سنھبالنا ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے بھی Abdul Qadir bin Saleh الجزائر کے عبوری صدر بن سکتے ہیں۔

Abdul Qadir bin Saleh 24 نومبر 1941ء کو ریاست Talisman میں پیدا ہوئے۔ 77 سالہ Abdul Qadir bin Saleh 2002ء سے الجزائری مجلس ام (پارلیمنٹ) کے اسپیکر ہیں۔ ان کا تعلق وزیر اعظم Ahmed Ouyahia کی جماعت قومی جمہوری سماج پارٹی سے ہے اور یہ جماعت صدر Abdelaziz Bouteflika کی نیشنل فریڈم فرنٹ کی اتحادی ہے۔ Abdul Qadir bin Saleh نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اخبار’الشعب’ کے ساتھ ایک صحافی کی حیثیت سے کیا۔ سنہ 1967ء میں اخبار حکومت کا ترجمان سمجھا جاتا تھا۔ سنہ 1977ء تک انہوں نے اس اخبار کی ادارت کی ذمہ داریاں ادا کیں۔  اس کے بعد انہوں نے Talisman ریاست سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور تین مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ سنہ 1989ء میں انہیں سعودی عرب میں الجزائر کا سفیر اور جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ میں مندوب مقرر کیا گیا۔ سنہ 1993ء کو انہیں الجزائری حکومت کا ترجمان بنایا گیا۔ سنہ 1959ء  میں وہ فوج میں بھی بھرتی ہوئے۔

No comments.

Leave a Reply