جاپانی پارلیمان نے مالی سال 2019 ء کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی

جاپانی پارلیمان نے مالی سال 2019 ء کے لیے بجٹ  ایک ہزار 10 کھرب ین یعنی تقریباً 917 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی

جاپانی پارلیمان نے مالی سال 2019 ء کے لیے بجٹ ایک ہزار 10 کھرب ین یعنی تقریباً 917 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی پارلیمان نے مالی سال 2019 ء کے لیے ریکارڈ بڑی مالیت کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اپریل سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے اخراجات کی مد میں ایک ہزار 10 کھرب ین یعنی تقریباً 917 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ ابتدائی بجٹ پہلی بار ایک ہزار کھرب ین کی سطح عبور کر گیا ہے۔ ایوانِ بالا کے ارکان نے نئے بجٹ کی بدھ کے روز اکثریت رائے سے منظوری دی۔ بجٹ میں 18 ارب ڈالر مالیت کے اعانتی پیکیج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس پیکیج سے اکتوبر میں صارف ٹیکس میں مجوزہ اضافے کے اثرات کو زائل کیا جا سکے گا۔

No comments.

Leave a Reply