پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ، پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے تیار

حکومت پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس طویل المدتی قرضوں کے پروگرام کے لیے مذاکرات کے حتمی مراحل میں مصروف ہے

حکومت پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس طویل المدتی قرضوں کے پروگرام کے لیے مذاکرات کے حتمی مراحل میں مصروف ہے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 49 پیسے کم ہو گئی۔ روپے کی بے قدری کی صورتحال ایسے وقت میں سنگین ہو گئی ہے جب حکومت پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس طویل المدتی قرضوں کے پروگرام کے لیے مذاکرات کے حتمی مراحل میں مصروف ہے۔  گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران روپے کی قدر میں 1.6 یا 2.24 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ روپے کی قدر کے معاملات میں حکومتی اختیارات کو کم کیا جائے تاکہ روپیہ، امریکی ڈالر اور دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے سامنے آزادانہ مقابلہ کر سکے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مختلف پراجیکٹس میں معاونت کرنے والا ورلڈ بینک بھی اس تجویز کا حامی ہے کہ روپے کو آزاد چھوڑ دیا جائے۔ ممتاز تجارتی شخصیت عارف حبیب نے ایک گفتگو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے تیار ہے۔ ایک دن قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہونے ہی والا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے اجلاس کے بعد ہو گا جو اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہونا ہے۔

No comments.

Leave a Reply