دو صدیوں کی خانہ جنگی کے بعد جنوبی فلپائن میں خود مختار مسلم علاقے کا افتتاح

فلپائن میں خودمختار مسلم علاقے منڈانا (بیرم) کوٹابا شہر کا افتتاح

فلپائن میں خودمختار مسلم علاقے منڈانا (بیرم) کوٹابا شہر کا افتتاح

منیلا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلپائن کے صدر Rodrigo Duterteنے گزشتہ روز جنوبی فلپائن میں دو صدیوں پر محیط تنازعات کا اور خانہ جنگی کرتے ہوئے خودمختار مسلم علاقے Mindanao  (BARMM) Cotabato شہر کا افتتاح کر دیا مسلم خودمختار علاقے کے افتتاح کے موقع پر فلپائن صدر نے اپنے تاریخی خطاب میں کہا  کہ آج 22 سال بعد پرامن فلپائن کے ہمارے خواب کی تعمیر ہوئی ہے جس میں مسلمان کمیونٹی خودمختار گورنمنٹ کے زیر سایہ تمام بنیادی حقوق سے مستفید ہو گی۔ بی گناہ مورو خود مختار ریجن میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کرسیچئن اور دیگر قومیت کے افراد بھی آباد ہیں فلپائن کے صدر نے وضاحت کی کہ خود مختار گورنمنٹ Transparency, Accountability سمیت سیاسی اختیارات کے تحت کام کریں گی۔ مورو لوگوں کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ مورو ریجن کے نئے چیف منسٹر Murad Ebrahim جو مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے چیئرمین بھی ہیں نے اس موقع پر کہا کہ اس دن کو دیکھنے کیلئے 22 برسوں میں کئی طرح کے اتار چڑھائو آئے ہیں واضح رہے کہ 1970ء کے اوائل میں فلپائنی فوج اور مسلمانوں کے مسلح گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے 1976ء میں فلپائن کی گورنمنٹ اور ایم این ایل ایف کے مابین امن معاہدہ ہوا پھر 2014ء میں ایم آئی ایل ایک اور گورنمنٹ میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے بعد ازاں 2018 ء میں فلپائن کے صدر نے خودمختار علاقے کے قانون پر دستخط کئے جس کا گزشتہ روز باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply