مصر کا عرب نیٹو میں شمولیت سے انکار

عرب نیٹو میں بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمن اور مصر کی فوجیں شامل تھیں

عرب نیٹو میں بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمن اور مصر کی فوجیں شامل تھیں

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر نے 7 عرب ممالک کی ممکنہ سیکیورٹی فورس عرب نیٹو میں شمولیت سے انکار کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی حکومت نے 7 عرب ممالک کی فوجوں پر مشتمل ایک اتحادی فوج عرب نیٹو سے دوری اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ برس خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمن اور مصر کی فوجوں پر مشتمل عرب نیٹو کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قاہرہ حکومت نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصر نے سعودی عرب میں 14 اپریل سے ہونے والے مشرق وسطیٰ Strategic Alliance (( MESA کے اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے۔  مصر نے MESA کے اجلاس میں عدم شرکت اور عرب نیٹو سے علیحدگی کے فیصلے سے امریکا اور سعودی عرب کو آگاہ کر دیا ہے۔  واضح رہے کہ مغربی دفاعی فورس نیٹو کی طرز پر عرب خلیجی ممالک کی نیٹو فورس کا قیام ایران کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے امریکی ہدایت پر تشکیل دی جا رہی ہے  تاہم مصر کا انکار ایک بڑا دھچکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply