اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بھی منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا  تاہم 100 انڈیکس میں استحکام نہ آ سکا اور جلد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 295 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جبکہ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14,195,020 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 753,503,212 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ 122 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 381 کی سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ حصص بازار میں دن بھر 338 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 140 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 175 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کا آغاز 37 ہزار 452 پوائنٹس سے ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 37504 رہا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ کو کچھ استحکام ملا تھا۔

No comments.

Leave a Reply