الجزائر کی دستوری کونسل کے سربراہ بھی مستعفی

الجزائر کی دستوری کونسل کے سربراہ طیب بلعیز

الجزائر کی دستوری کونسل کے سربراہ طیب بلعیز

الجزائر سٹی ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی افریقی ملک الجزائر کی دستوری کونسل کے سربراہ Tayib Belaiz نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیے جانے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ عبوری صدر Abdelkader Bensalah کو پیش کیا۔ واضح رہے کہ دستوری کونسل کے چیئرمین ہی نے موجودہ عبوری صدر کو مقرر کیا تھا اور انہیں سابق صدر Abdelaziz Bouteflika کی حکومت کا اہم حصہ قرار دیا جاتا تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک ملکی سیاسی نظام میں واضح تبدیلیاں متعارف نہیں کرائی جاتیں۔

واضح رہے کہ الجزائر میں 4 جولائی کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جن میں دستوری کونسل کا اہم کردار ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین Tayib Belaiz ، وزیر اعظم Noureddine Bedoui اور ایوان بالا کے اسپیکر اور Abdelkader Bensalah سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے،  تاہم Abdelaziz Bouteflika کے سبکدوش ہونے کے بعد Abdelkader Bensalah کو عبوری صدر مقرر کر دیا گیا تھا۔ Abdelkader Bensalah نے آئین کے تحت اپنے تقرر کا دفاع کیا اور آئندہ صدارتی انتخابات کو شفاف انداز میں منعقد کرانے کا وعدہ کیا۔ الجزائر کے آئین کے تحت دستوری کونسل انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کرتی ہے اور انتخابات کے منظم انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی بھی ذمے دار ہے۔ Tayib Belaiz سبکدوش صدر Abdelaziz Bouteflika ہ کے دورِ حکومت میں 16 سال تک وزیر رہے اور 10 فروری کو انہیں دوسری مدت کے لیے دستوری کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply