انڈونیشیا میں صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ

مجموعی طور پر 2 لاکھ 45 ہزار امیدوار میدان میں ہیں

مجموعی طور پر 2 لاکھ 45 ہزار امیدوار میدان میں ہیں

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ انڈونیشیا کے 19 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ملک کے نئے صدر کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا تاہم دارالحکومت جکارتہ میں پولنگ 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔  صدر Joko Widodo اور سابق جنرل Prabowo Subianto کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے 8 لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 245000  امیدوار میدان میں ہیں۔ انڈونیشین انتخابات میں پارلیمان کی 575 اور مقامی حکومتوں کی 19 ہزار 817 نشستیں ہیں اور انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے 4 لاکھ 43 ہزار پولیس اور 420000 فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا کی کل آبادی 26 کروڑ 40 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور اس کے 33 صوبے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply