بھارت: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کل ہو گی

کس کی ہو گی جیت اور کس کی ہو گی ہار ؟ اس  کا فیصلہ 23 مئی کو سنایا جائے گا

کس کی ہو گی جیت اور کس کی ہو گی ہار ؟ اس کا فیصلہ 23 مئی کو سنایا جائے گا

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ  کل یعنی 18 اپریل کو ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 لوک سبھا نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات  میں 90 کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے انتخابات  7 مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔ بھارتی لوک سبھا یعنی وہاں کی قومی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی، Congress ، Samajwadi Party ، Janata Dal اور دیگر چھوٹی بڑی پارٹیوں  کا کڑا امتحان شروع ہو چکا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور مرکز کے 91 حلقوں میں عوام نے اپنے نمائندوں  کے  انتخاب کے لیے گزشتہ روز ووٹ پول کیا۔ بھارتی ریاست Uttar Pradesh میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں بسنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک Uttar Pradesh سے پیچھے ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست Uttar Pradesh کی لوک سبھا میں 80 نشستیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں West Bengal اور Bihar کی 40، 40 نشستیں ہیں۔  Uttar Pradesh ، Bihar اور West Bengal کی ریاستوں میں 7 مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں  Uttar Pradesh کے  8 ، Bihar میں 4 اور West Bengal کے 2 حلقوں میں ووٹ ڈال دیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی 6 نشستوں کے لیے بھی پولنگ ہوئی تاہم زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز ویران دکھائی دیے۔ 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں ایک ملین پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت کی طرف سے  انتخابات  کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بھارتی انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں  جو امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے 6.5 ارب ڈالرز زیادہ لاگت آئے گی۔ بھارت کے 2014 ء میں  عام انتخابات  کے برعکس مودی سرکار کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بی جے پی کو حال ہی میں اپنے مضبوط علاقوں Rajasthan اور Chhattisgarh میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب کانگریس گزشتہ انتخابات کا حساب برابر کرنے کے لیے سیاسی میدان میں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہے۔  دیکھنا یہ ہے کہ 2014 ء الیکشن میں 44 نشستیں لینے والی کانگریس 282 نشستیں لینے والی بی جے پی کو پچھاڑ سکے گی؟ یاد رہے بھارتی چیف الیکشن کمشنر Sunil Arora نے 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان مارچ کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔

بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ 23 اپریل کو ہو گی۔ بھارتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ 29 اپریل اور پانچواں 6 مئی  کو ہو گا۔ چھٹا مرحلہ 12 مئی جبکہ  ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہو گا۔ انتخابات میں 90 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن میں سے 8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ کس کی ہو گی جیت اور کس کی ہو گی ہار ؟ اس  کا فیصلہ 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply