جنوبی کوریا میں auditorium کی چھت زمین بوس ہونے سے 10 طالبعلم ہلاک، درجنوں زخمی

جنوبی کوریا کے جنوبی شہر Gyeongju میں auditorium کی چھت گرنے سے 10 طالبعلم ہلاک اور درجنوں زخمی

جنوبی کوریا کے جنوبی شہر Gyeongju میں auditorium کی چھت گرنے سے 10 طالبعلم ہلاک اور درجنوں زخمی

سیؤل ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کے جنوبی شہر Gyeongju میں auditorium کی چھت گرنے سے 10 طالبعلم ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی شہر Gyeongju میں شدید برف باری کے باعث auditorium کی چھت گرنے سے مقامی یونیورسٹی کے 10 طالبعلم ہلاک اور 73 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت auditorium میں 450 سے زائد طلبا ایک کنسرٹ میں شرکت کے لئے موجود تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو بھاری مشینری کی مدد سے باہر نکالا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply