امریکی تاریخ میں پہلا فلسطینی چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات

فلسطینی نژاد جج عبد المجید ہادی

فلسطینی نژاد جج عبد المجید ہادی

ٹرنٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی نژاد جج Abdul Majeed Hadi کو ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کی عدالت میں چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔  شہر کے میئر Andre Sayegh نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ایک فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔ قبل ازیں فلسطینی نژاد Rashida Taleeb نے امریکی شہر Detroit سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی رکنیت حاصل کی تھی۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کی University of Basel کی جانب سے نوجوان فلسطینی معلم کو فلسطین میں مدرس مقرر کر دیا گیا۔ فلسطین کی Birzeit University سے فارغ التحصیل Saad Amira نے University of Basel کے سوشل سائنسز کالج میں اربن اسٹڈیز کے موضوع پر ممتاز نمبروں سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد یونیورسٹی نے انہیں فلسطین میں نسلی امتیاز و تطہیر کے موضوع پر تدریس کی ذمے داریاں سونپ دیں۔ ایسے وقت میں جب صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فلسطینی معلم دنیا کے سامنے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں یہود آبادکاری اور نسل پرستی کے لیے اختیار کیے گئے حربوں کو سامنے لا رہے ہیں۔ سوئس یونیورسٹی میں Amira نے فلسطین میں نسلی تطہیر، رام اللہ، بیروت اور عمان میں سماجی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا۔

No comments.

Leave a Reply