ایران پر فوری اجلاس بلایا جائے، فریق یورپی ملکوں کا مطالبہ

ایران نے کہا تھا کہ وہ جوہری معاہدے سے ہٹ کر یورینئم کی افزودگی کو 20 فیصد تک بڑھا سکتا ہے

ایران نے کہا تھا کہ وہ جوہری معاہدے سے ہٹ کر یورینئم کی افزودگی کو 20 فیصد تک بڑھا سکتا ہے

 برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ملکوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرنا چاہیے،  تاکہ ایران کی جانب سے سمجھوتے پر عملدرآمد کے معاملے کو زیر غور لایا جا سکے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے منگل کے روز اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، جس سے ایک ہی روز قبل اقوام متحدہ کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے تصدیق کی کہ یورینئم کی افزودگی سے متعلق 2015ء کے جوہری معاہدے کی حدوں سے تجاوز کیا گیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں یورپی فریقین نے کہا ہے کہ حکمت عملی کے حامل مشترکہ مربوط معاہدے میں دی گئی متعدد ضمانتوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ یورپی ملکوں کے سربراہان کہا ہے کہ ایران نے انھیں بتایا ہے کہ وہ معاہدے میں رہنے کا خواہاں ہے۔ لیکن یہ کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران سمجھوتے کے مطابق اقدام کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کا رخ پلٹ دے، فوری طور پر اور بغیر کسی تاخیر کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

فرانسیسی صدر Emmanuel Macron کے چوٹی کے سفارت کار اِن دنوں ایران کے دو روزہ دورے پر ہیں تاکہ تنائو میں کمی لائی جا سکے۔  Emmanuel Macron اور ایرانی صدر حسن روحانی نے گذشتہ اختتام ہفتہ 15 جولائی کی حتمی تاریخ طے کی تھی، تاکہ یورینئم کی افزودگی سے متعلق معاملہ طے کیا جا سکے۔ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ اس کے معائنہ کاروں نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے  کہ ایران نے معاہدے کی رو سے بھاری پانی کو افزودہ کرنے کی 3.67 فیصد کی حد عبور کر لی ہے۔  معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار تشکیل دینے سے باز رکھنا تھا، جس کے بدلے اس کے ساتھ تعزیرات میں نرمی برتی جائے۔ اس میں یہ وضاحت نہیں دی گئی کہ ایران نے اس حد سے کتنا تجاوز کیا ہے۔ لیکن ایسو سی ایٹڈ پریس نے ایٹمی توانائی کے ایران کے ادارے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے بھاری پانی کو تقریباً 4.5 فیصد تک افزودہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایران نے کہا تھا کہ وہ جوہری معاہدے سے ہٹ کر یورینئم کی افزودگی کو 20 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔ یورینئم کی افزودگی میں پانچ فیصد کی حد جوہری بجلی گھروں کی ضرورت کے لیے کافی ہے۔ تاہم، یہ 90 فیصد کی حد سے کہیں نیچے ہے جس سے نیوکلیئر ہتھیار تشکیل دیے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال امریکہ کو جوہری معاہدے سے الگ کر لیا تھا اور ایران کے خلاف سخت تعزیرات عائد کر دی تھیں۔ ایران پہلے ہی سمجھوتے کے کچھ حصوں سے دور جا چکا ہے اور دھمکی دے چکا ہے کہ وہ اس سے مزید دور ہو جائے گا،  اگر باقی فریقین برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس اسے تباہ کن امریکی تعزیرات سے اقتصادی نرمی دلانے میں مدد نہیں کرتے۔

No comments.

Leave a Reply