اسرائیلی فوج دو اطراف سے غزہ میں داخل، گولہ باری سے مکانات، فصلیں تباہ

قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کے اطراف سے داخل ہو کر گولہ باری

قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کے اطراف سے داخل ہو کر گولہ باری

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کے اطراف سے داخل ہو کر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ غز ہ کی پٹی میں انسانی حقوق کے ایک مندوب نے “قدس پریس” کو بتایا کہ پیر کے روزغزہ کے شمال میں بیت حانون کے مقام سے صہیونی فوج کے کئی ٹینک دراندازی کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے۔ اس موقع پر صہیونی جنگی جہازوں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی ان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ کئی گھنٹے تک اسرائیلی ٹینک غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پر گولہ باری کرتے رہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم گولہ باری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیت حانون میں صہیونی فوج کے بلڈوزروں نے دراندازی کے دوران فلسطینیوں کا ایک مکان بھی مسمار کر دیا۔ ادھر جنوبی غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج نے داخل ہو کر فلسطینی شہریوں اور ان کی زرعی اراضی پر فائرنگ کی تاہم وہاں پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply