ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کامالا ہاریز جسے اوباما کی در پردہ حمایت حاصل ہے!

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کامالا ہاریز

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کامالا ہاریز

 واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ سابق صدر باراک اوباما ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک سرکردہ رکن Kamala Harrisکی سنہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار درپردہ حمایت کر رہے ہیں۔ اگرچہ سابق صدر اوباما نے کسی امیدوار کی اعلانیہ حمایت کا فیصلہ نہیں کیا تاہم یہ ممکن ہے کہ وہ ان 20 امیدواروں میں سے کسی ایک کی حمایت کریں۔ ‘فاکس نیوز’ نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما نے آنے والے صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے اور غیر جانب دار رہنے کا عہد کیا تھا۔

سابق ڈیموکریٹک رکن جوبائیڈن نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ میں نے باراک اوباما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کریں اور خود کو غیر جانبدار رکھیں۔ ‘فاکس نیوز’ کے فلیگ شپ پروگرام ‘دی انگراہام اینگل’ کی میزبان لورا انگراھام نے دلائل کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما Kamala Harrisکی درپردہ مگر پرجوش حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باراک اوباما خفیہ انداز میں Kamala Harrisکی حمایت کرتے ہیں۔ اگر کسی کو یقین نہ آئے تو وہ کامالا اور اس کی ٹیم کو جان لے جنہیں اوباما کی حمایت حاصل ہے۔

خاتون صحافی انگراہام کا مزید کہنا ہے کہ کامالا ہاریس صدر بننے کے لیے ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گی جبکہ ان کی پارٹی کے ایک دوسرے متوقع امیدوار جوبائیڈن کے حوالے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کامالا اپنی کامیابی کے لیے کچھ بھی کہہ اور کر سکتی ہیں۔  وہ جوبائیڈن پر شریر اور وحشیانہ نسل پرستی کا بھی الزام لگ سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply