وینزویلا نے 3 امریکی سفارت کار نکال دیئے

وینزویلا کے صدر Nicolas Maduro

وینزویلا کے صدر Nicolas Maduro

کاراکس ۔۔۔ نیوز ٹائم

وینزویلا کی حکومت نے 3 امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکہ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ کیوبا نے منجمد سفارتی بینک اکاؤنٹ کی بحالی تک امریکہ میں اپنی سفارتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ صدر Nicolas Maduro نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ امریکی سفارت کار وینزویلا کی حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے۔ دو ماہ سے جاری نگرانی کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی سفارت کار ملکی یونیورسٹیوں میں دراندازی کی کوششیں کر رہے تھے۔ اے پی کے مطابق امریکہ نے ایک اپوزیشن لیڈر Leopoldo Lopez کی حمایت کی تھی، جسے وینزویلا کی پولیس نے مظاہروں کے نتیجے میں خونریزی کا ملزم قرار دیتے ہوئے گرفتار کرنے کی سر توڑ مخالفت کی تھی۔ اسی کے نتیجے میں امریکی سفارت کاروں کو ملک بدری کا حکم دیا گیا۔ Leopoldo  کی جماعت نے ملک کے دو بڑے شہروں کے مئیر کے انتخابات کے موقع پر حکمران سوشلسٹ جماعت کو شکست دیدی تھی۔ صدر Nicolas Maduro نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ Leopoldo اس کامیابی کی بنیاد پر مظاہرے کر کے ملک کو فاشزم کی نذر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار الیکس لی نے آرگنائزیشن آف امریکین اسٹیٹس کے سربراہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر کے متنبہ کیا تھا کہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے نتائج عالمی سطح پر انتہائی منفی نکلیں گے۔

No comments.

Leave a Reply