بھارت میں 2013 کے دوران 975 ٹن سونے کی خرید و فروخت

بھارت میں 2013 کے دوران 975 ٹن سونے کی خرید و فروخت

بھارت میں 2013 کے دوران 975 ٹن سونے کی خرید و فروخت

ممبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر سخت پابندیوں کے باوجود 2012 کے مقابلے میں 2013 میں سونے کی خرید و فروخت  13 فیصد اضافے کے ساتھ 975 ٹن ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی گولڈ کونسل بھارت کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2012 میں بھارت میں سونے کی خرید و فروخت 864 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی، لیکن 2013 میں یہ تعداد  13 فیصد اضافے کے بعد 975 ٹن ریکارڈ کی گئی۔ 2013 کے آخری مہینوں میں سونے کی خرید و فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی،  تاہم 2013 کے اوائل میں گھریلو صارفین کی جانب سے سونے کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس  کی خرید و فروخت کا زیادہ رجحان دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے کی سرمایہ کاری میں بھی 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب  ماہرین کے مطابق بھارت میں ہر ماہ 20 سے 30 ٹن سونا اسمگل ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply