بھارت نے آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے نئی ریاست کے قیام کی منظوری دیدی

بھارتی لوک سبھا نے آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے نئی ریاست کے قیام کی منظوری دیدی

بھارتی لوک سبھا نے آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے نئی ریاست کے قیام کی منظوری دیدی

نیو دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی Lok Sabha نے شدید مخالفت کے باجود ریاست Andhra Pradesh کو تقسیم کرکے Telangana نامی نئی ریاست کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ایوان زیریں Lok Sabha میں منظور ہونے والے بل میں  حیدرآباد دکن کو آئندہ 10 برس کے لیے Andhra Pradesh اور Telangana کا مشترکہ دارالخلافہ بنانے کی بھی منظور دی گئی ہے، الیکشن سے صرف چند روز قبل ہی حکمران جماعت کانگریس کی جانب سے پیش کیے گئے بل پر رائے شماری کے موقع پر ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اس بل کی حمایت کی گئی تاہم Andhra Pradesh سے تعلق رکھنے والے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے اسپیکر کو اجلاس کی کارروائی 3 دفعہ ملتوی کرنا پڑی۔ Andhra Pradesh سے منتخب ہونے والے Jaganmohan Reddy نے بل کی منظوری کو بھارتی تاریخ کا سیاح ترین دن قرار دیا اور کہا کہ ریاست کی تقسیم کے خلاف کل Andhra Pradesh میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ Lok Sabha سے منظوری کے بعد بل کا ایوان بالا راجیا سبھا سے منظور ہونا ضروری ہے جس کا الیکشن سے قبل آخری اجلاس جمعہ کو ہوگا، راجیا سبھا سے منظوری کے بعد Andhra Pradesh کی تقسیم کو قانونی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔

No comments.

Leave a Reply