مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے آج 126ویں یوم پیدائش پر قوم کا خراج عقیدت

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حصول پاکستان کی جدوجہد میں مسلمان خواتین میں زندگی کی نئی روح پھونکنے والی محترمہ فاطمہ جناح جذبہ خدمت اور جرات و بے باکی میں قائداعظم کی مثل تھیں۔ مادر ملت اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کا 126ویں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب منعقد ہوں گی جن میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بانی پاکستان قائد عظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء  کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ فاطمہ جناح بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح سے قربت رکھتی تھیں، شاید یہی وجہ تھی محترمہ ہی قائد اعظم کی فکری وراثت کی امین بھی بنیں۔محترمہ نے مسلمان عورتوں میں زندگی کی ایک نئی روح پھونک دی۔ یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ حصول پاکستان کی جدوجہد میں مسلمان عورتوں نے بھی مردوں کے ساتھ قابل تعریف خدمات انجام دیں۔ مادر ملت نے جس سیاسی بصیرت و قیادت، جراتمندی اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ نہ صرف مادر ملت بلکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے رول ماڈل ہیں، آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کر کے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply