یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک

یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک

کیف ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں نومبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین آزدی چوک پر ہونے والی جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماؤں نے بھی صدر Viktor Yanukovych کے خلاف احتجاج کیا اور اجلاس کی کارروائی نہ ہونے دی۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف پیش قدمی شروع کردی جنھیں روکنے کے لیے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں، مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ امریکا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے یوکرائن کے صدر Viktor Yanukovych پر اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا شدید دباؤ بھی جاری ہے جبکہ امریکا نے اپنے شہریوں کو یوکرائن سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن کی حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ مسترد کرتے ہوئے روس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

No comments.

Leave a Reply