طاقتور سمندری طوفان جاپان کے کیوشو خطے کی جانب بڑھ رہا ہے

سمندری طوفان فرانسسکو، کوچی پریفیکچر کے کیپ آشیزوری کے جنوب میں 180 کلومیٹر دور سمندر کے اوپر

سمندری طوفان فرانسسکو، کوچی پریفیکچر کے کیپ آشیزوری کے جنوب میں 180 کلومیٹر دور سمندر کے اوپر

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک شدید سمندری طوفان جاپان کے جنوب مغربی خطے کیوشو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شام 7 بجے تک سمندری طوفان فرانسسکو، کوچی پریفیکچر کے کیپ آشیزوری کے جنوب میں 180 کلومیٹر دور سمندر کے اوپر تھا۔ طوفان 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت کیوشو پہنچنے تک برقرار رہے گی اور یہ منگل کو صبح سویرے اس علاقے سے ٹکرائے گا۔

No comments.

Leave a Reply