صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیے

وینزویلا کے صدر نکلولس مڈورو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وینزویلا کے صدر نکلولس مڈورو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کے تمام اثاثے منجمند کر دیے ہیں جس کا مقصد معاشی اور سفارتی دبائو بڑھا کر صدر نکولس مڈورو کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔ امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مڈورو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم وینزویلا کا اتحادی ملک روس متعدد بار خبردار کر چکا ہے کہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر مزید معاشی پابندیوں سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری آئل کمپنی اور درجنوں اہم شخصیات اور اداروں پر پہلے ہی پابندیاں عائد ہیں۔ تازہ امریکی پابندیوں کے باعث امریکی کمپنیاں وینزویلا کی حکومت کے ساتھ کوئی بھی کاروباری معاہدہ نہیں کر سکیں گی جبکہ ان پابندیوں سے امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کی کمپنیوں کو بھی وینزویلا کے ساتھ کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔ ایرانی نیول فورسز کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے ماسکو کا دورہ کیا جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ایک خفیہ فوجی معاہدہ بھی طے پایا ہے

No comments.

Leave a Reply