امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے، عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی اور عمران خان سے بات کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی اور عمران خان سے بات کی ہے

واشنگٹن، اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی اور عمران خان سے بات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت  سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

 Spoke to my two good friends, Prime Minister Modi of India, and Prime Minister Khan of Pakistan, regarding Trade, Strategic Partnerships and, most importantly, for India and Pakistan to work towards reducing tensions in Kashmir. A tough situation, but good conversations!

58.3K

04:43 – 20 Aug 2019

Twitter Ads information and privacy

20.3K people are talking about this

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں سے تجارت اور اسٹرٹیجک معاملات پر بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت خراب ہے لیکن ان کی گفتگو اچھی رہی ہے۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ہونی والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر انہیں  ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ  یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے اور میں یہ جان کر بہت حیران بھی ہوا کہ اس خوبصورت علاقے میں روزانہ بم گرائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا اور مودی سے بات کرنے کا کہا ۔ انہوں نے کہا آج امریکی صدر کی بھارتی وزیر اعظم سے بھی گفتگو ہوئی جس میں امریکی صدر نے خطے میں کشیدگی پر تشویش سے آگاہ کیا اور کشیدگی کم کرنے کیلئے کہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹوانے کی بات بھی کی ۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 16 اگست کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہوئی تھی اور انہیں بتایا کہ یہ بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے موقف سے امریکی صدر کو تفصیلی سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مودی سرکار کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 5 اگست کی صورتحال سے خطے میں سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔ مودی کے اقدام کے پیچھے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آئوٹ ہے اور دنیا کی نظروں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حقائق اوجھل ہیں جبکہ مودی سرکار کے اقدام کے پیچھے متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں، امریکی صدر نے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم  رکھنے کی بات کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے امریکی صدر کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم نے کشمیریوں کے جذبات کی نمائندگی کی اور کشمیریوں کا مقدمہ امریکی صدر کو پیش کیا۔

No comments.

Leave a Reply