ایرانی وزیر خارجہ رواں ماہ جاپان کا دورہ کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکہ کے ساتھ تنازعہ بڑھنے کے تناظر میں، متوقع طور پر رواں ماہ جاپان کا دورہ کریں گے۔ کئی سفارتی ذرائع کے مطابق ایشیا کے دورے کے ایک حصے کے طور پر اگست کے اواخر میں ان کے دورہ جاپان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکومت ان کی جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات کی درخواست کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ جواد ظریف خلیج فارس کی کشیدہ صورتحال پر ایرانی موقف کی وضاحت کریں گے۔ امریکی حکومت، آبنائے ہرمز کے ذریعے اشیا کی ترسیل کی حفاظت کے لیے، جاپان سمیت کئی ممالک کا اتحاد تشکیل دینا چاہتی ہے۔ جبکہ ایران اس تجویز کو مخاصمانہ اقدام قرار دیتا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

ایران نے انتباہ کیا ہے کہ 2015ء میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری سمجھوتے کی بنیاد پر کچھ اقتصادی فوائد حاصل نہ ہونے کی صورت میں،  وہ آئندہ ماہ سے یورینیم افزودگی کی سطح بڑھا دے گا۔ امریکہ اس معاہدے سے الگ ہو چکا ہے اور اس نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ سفارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر یورینیم افزودگی میں اضافہ کرنے کی صورت میں جاپان کا ردعمل جاننا چاہتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply