روس: انتخابات میں صدر پیوٹن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی برتری

انتخابات کے موقع پر حزب اختلاف کے حامی احتجاج کررہے ہیں‘صدر ولادیمیر پیوٹن اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی ووٹ ڈال رہے ہیں

انتخابات کے موقع پر حزب اختلاف کے حامی احتجاج کررہے ہیں‘صدر ولادیمیر پیوٹن اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی ووٹ ڈال رہے ہیں

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

انتخابات کے موقع پر حزب اختلاف کے حامی احتجاج کر رہے ہیں صدر ولادیمیر پیوٹن اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی ووٹ ڈال رہے ہیں  روس کے مشرق بعید کے جزیرے سخالین سمیت 16 علاقوں میں گورنر انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے برتری حاصل کر لی۔  سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملک بھر میں اتوار کے روز گورنروں، ناظمین اور مقامی قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان کے لیے انتخابات منعقد ہوئے۔  سخالین کے نگراں گورنر ولیری لیمارینکو 56 فیصد ووٹ لے کر گورنر منتخب ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صدر پیوٹن کی اپنی حمایت کی شرح 80 فیصد سے زائد ہوا کرتی تھی، تاہم پنشن اصلاحات اور معاشی ترقی کی رفتار سست ہونے کے باعث گر کر 70 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پیوٹن کے حمایت یافتہ بعض امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

No comments.

Leave a Reply