ترکی کے صدر طیب اردگان کے قریبی ساتھی نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

صدر رجب طیب اردگان کے پرانے حلیف علی باباکن نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے

صدر رجب طیب اردگان کے پرانے حلیف علی باباکن نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے

استنبول ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے سابق وزیر اعظم اور صدر رجب طیب اردگان کے پرانے حلیف علی باباکن نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علی باباکن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ رواں سال کے آخر میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نئی جماعت بنانے کے لیے ابھی کچھ وقت درکار ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ 2020ء سے قبل نئی سیاسی جماعت کے خدوخال سامنے آ جائیں۔ انہوں نے رواں سال جولائی میں اختلافات کے سبب طیب اردگان کی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

اردگان حکومت میں علی باباکن وزارت عظمی سمیت وزیر خارجہ اور وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 2009ء سے 2015ء تک ترکی کے نائب وزیر اعظم بھی رہے۔ مقامی میڈیا میں کافی عرصے سے پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ علی باباکن اور ترکی کے سابق صدر عبداللہ گل نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں۔ خبردار ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کی شکست کے بعد ان کوششوں کو مزید تیز کر دیا گیا تھا۔ علی باباکن ماضی میں یہ الزام بھی لگا چکے ہیں کہ طیب اردگان کی پارٹی اپنے بنیادی اصولوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نئی جماعت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اے کے پارٹی کے اراکین کو تنبیہ کی ہے کہ جو بھی پارٹی چھوڑے گا اس کے لیے واپسی کے دروازے بند ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply