صدر ٹرمپ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات پر آمادہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرنی صدر حسن روحانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرنی صدر حسن روحانی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات  پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے جاتے ہی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات کر سکتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب سمیت مختلف تنظیموں پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت پابندیاں لگائی گئیں  اور ساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا بھی عندیہ دے دیا گیا۔ دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان نے کہا کہ جان بولٹن کی برطرفی امریکہ کی ایران پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ایرانی صدر  پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ پابندیوں کے خاتمے تک ایران، امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply