وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی درخواست پر کینیڈین پارلیمنٹ تحلیل کر دی

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی درخواست کے بعد کینیڈین پارلیمنٹ کو تحلیل

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی درخواست کے بعد کینیڈین پارلیمنٹ کو تحلیل

اوٹاوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

 وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی درخواست کے بعد کینیڈین پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صبح 10 بجے گورنر جنرل جولی پائٹے کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد اسے تحلیل کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ الیکشن 6 ہفتے بعد ہوں گے۔ عام انتخابات کی تاریخ 21 اکتوبر رکھی گئی ہے، الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پرامید ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ سنبھال لیں گے۔

No comments.

Leave a Reply