جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے نئی کابینہ

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے نئی کابینہ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی وزیر اعظم شنزو آبے نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے وزارتی منصبوں کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔  Taro Aso نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خزانہ کے منصب پر فائز رہیں گے۔ Sanae Takaichi کی داخلی امور اور مواصلات کی وزیر کے طور پر واپسی ہوئی ہے۔ Katsuyuki Kawai وزیرِ انصاف ہیں۔ Toshimitsu Motegi وزیرِ خارجہ ہیں۔ وہ بین الاقوامی حلقوں میں بحرالکاہل سے آر پار شراکتداری اور جاپان۔ امریکہ تجارتی سمجھوتے کیلئے اعلی مذاکرات کار کے طور پر اپنا نام پہلے ہی منوا چکے ہیں۔

 Kōichi Hagiuda تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے وزیر ہیں۔ Katsunobu Kato کی کابینہ میں واپسی وزیرِ صحت، محنت اور بہبود کے طور پر ہوئی ہے۔ Taku Eto زراعت، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیر ہیں۔ Sugawara معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر ہیں۔ Kazuyoshi Akaba وزیرِ اراضی، بنیادی ڈھانچہ جات، ٹرانسپورٹ اور سیاحت ہیں۔ یہ حکمراں اتحاد کی چھوٹی Komeito party سے تعلق رکھنے والے واحد وزیر ہیں۔ Junichiro Koizumi نئے وزیرِ ماحولیات ہیں جن کی عمر 38 سال ہے۔ وہ جنگ کے بعد کی جاپانی تاریخ میں تیسرے نوجوان ترین وزیر ہیں۔ Taro Kono وزیرِ دفاع ہیں۔ وہ اِس سے پہلے وزیرِ خارجہ کے منصب پر فائز تھے۔ Yoshihide Suga کو چیف کابینہ سیکریٹری کے ان کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے۔ Kazunori Tanaka وزیرِ تعمیرِنو ہیں۔ وہ شمال مشرقی جاپان میں 2011ء کی آفات سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کی کوششوں کی نگرانی کریں گے۔

Ryota Takedaقومی پبلک سیفٹی کمیشن چیئرپرسن ہیں جو کہ پولیس انتظامیہ کے نگران ہیں۔ ETO Seiichi تمام شہریوں کی فعال شمولیت کے وزیر ہیں  جو معمر ہوتے جاپانی معاشرے میں مستحکم معیشت کو برقرار اور فروغ دینے کی کوششوں کی قیادت کریں گے۔ Naokazu Takemoto  اطلاعاتی ٹیکنالوجی پالیسی کے وزیر ہیں۔ Yasutoshi Nishimura اقتصادی احیا کے نگران وزیر ہیں۔Seiko Hashimoto ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی وزیر ہیں۔ موسمِ گرما کے یہ کھیل آئندہ سال منعقد ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply