زمین سے 111 نوری سال دور سیارے پر پانی دریافت

سائنس دانوں نے پہلی بار ایک ایسے سیارے پر زندگی کی بنیادی ضرورت پانی کو تلاش کیا ہے جہاں زندگی ممکن ہو سکتی ہے

سائنس دانوں نے پہلی بار ایک ایسے سیارے پر زندگی کی بنیادی ضرورت پانی کو تلاش کیا ہے جہاں زندگی ممکن ہو سکتی ہے

نیوز ٹائم

سائنس دانوں نے پہلی بار ایک ایسے سیارے پر زندگی کی بنیادی ضرورت پانی کو تلاش کیا ہے جہاں زندگی ممکن ہو سکتی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس دریافت کی تفصیل سائنسی جریدے Nature Astronomy میں شائع کی گئی ہے،  جس کے مطابق Hubble space telescop سے سیارے کے جائزے پر یہ دریافت سامنے آئی۔ ڈاکٹر Ingo Waldmanne کے مطابق سیارہ K2-18b زمین سے 111 نوری سال یعنی 650 ملین میل کے فاصلے پر ہے اور وہاں خلائی گاڑی بھیجنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وہاں زندگی کی موجودگی کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے ہمیں خلا میں دیکھنے والی ٹیلی اسکوپ کے ان نئے ماڈلز کا انتظار کرنا ہو گا جو 2020 ء تک تیار ہوں گے۔ ان ٹیلی اسکوپس کی مدد سے اس سیارے کے ماحول میں ایسی گیس کی موجودگی کا پتہ چلا سکیں گے جو صرف زندگی کے وجود سے ہی پیدا ہو سکتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply