کشمیریوں سے یکجہتی: وزیر اعظم مظفرآباد میں آج جلسے سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم مظفرآباد میں آج جلسے سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم مظفرآباد میں آج جلسے سے خطاب کریں گے

مظفر آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں بڑا جلسہ ہو گا، وزیر اعظم کشمیر کا مقدمہ ایک پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ جلسے میں آزاد کشمیر کی اعلی حکومتی شخصیات اور تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہو گی۔  وزیر اعظم عمران خان خصوصی خطاب کے ذریعے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔

جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار پولیس اہلکار فرائض سنبھالیں گے۔ جلسے کے شرکا کے لئے خصوصی راہداریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔ سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی نہتے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آ گئے ہیں، بوم بوم بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا وہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیر اعظم کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر آواز کی اپنی اہمیت ہے۔ اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹر پیغام میں مظفرآباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس مشکل گھڑی میں وہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ مایا علی نے بھی وزیر اعظم کے جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ ساحر علی بگا نے عوام سے کہا بھارتی مظالم کے خلاف اپنے وزیر اعظم کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی مظفرآباد جلسے میں شریک ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply