بریگزٹ پر برطانوی وزیر اعظم کی یورپی کمیشن کے صدر سے ملاقات

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلوڈ ینکر

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلوڈ ینکر

لکسمبرگ سٹی  ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لکسمبرگ میں یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلوڈ ینکر سے ملاقات کی۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد جانسن کی یورپی کمیشن کے صدر سے پہلی بار ملاقات ہوئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ طے ہے اور لندن حکام کی کوشش ہے کہ بریگزٹ کسی معاہدہ کے تحت ہو سکے۔ دوسری جانب برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ ملاقات میں اگر بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کی پیشکش ہوئی تو برطانوی وزیر اعظم اسے قبول نہیں کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply