امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان عملی سطح کے مذاکرات کے انعقاد کا امکان

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان عملی سطح کے مذاکرات کے انعقاد کا امکان

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان عملی سطح کے مذاکرات کے انعقاد کا امکان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ عملی سطح کے مذاکرات آئندہ کئی ہفتوں میں بحال ہونے کا امکان ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ میں شعبہ برائے امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل کا بیان پیر کے روز شائع کیا ہے۔ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ چند ہفتوں بعد منعقد ہونے والے عملی سطح کے مذاکرات امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ملاقات کا اچھا موقع ہوں گے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے، ایٹمی اسلحے کے خاتمے پر تبادلہ خیال اسی صورت میں ممکن ہے  جب ہمارے نظام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی دھمکیاں، مشکلات اور ہماری ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں واضح طور پر دور ہو جائیں اور کسی شک و شبے سے بالاتر ہوں۔

No comments.

Leave a Reply