ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر 156.32 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہو گیا ہے

انٹربینک میں ڈالر 156.32 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہو گیا ہے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک  میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 156.32 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہو گیا ہے۔ یاد رہے ستمبر 2018 ء میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139.40  روپے  کا ہو چکا تھا۔ 2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیشرفت جاری رہی۔  جنوری میں ڈالر 138.93  پیسے، فروری میں 138.90 اور مارچ میں 139.10  پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اپریل 2019 ء میں ڈالر چھلانگ لگا کر 140.50  پر آ گیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2019 ء میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہو گیا۔ اگست 2019 ء میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔

No comments.

Leave a Reply