ایمی ایوارڈ 2019ء: گیم آف تھرونز نے ایک مرتبہ پھر ایمی ایوارڈ جیت لیا

گیم آف تھرونز نے ایک مرتبہ پھر ایمی ایوارڈ جیت لیا

گیم آف تھرونز نے ایک مرتبہ پھر ایمی ایوارڈ جیت لیا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبول ترین سیریز گیم آف تھرونز نے آخری سیزن میں شائقین کو زیادہ متاثر نہ کرنے کے باوجود 2019ء کے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ جیت لیا، سیریز کو ایمی ایوارڈ کے لیے لگاتار 8 مرتبہ نامزد کیا گیا ہے جس کے دوران اسے 3 مرتبہ کامیابی حاصل ملی۔ گیم آف تھرونز کی تیسری قسط  “The Long Night” ڈرامہ سیریز کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی قسط تصور کی جاتی ہے تاہم یہ شائقین کو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہی اور سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد مداحوں نے اس قسط کو دوبارہ بنانے کے لئے آن لائن درخواستیں دائر کی۔

واضح رہے شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز  کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین اسپن آفس کی تیاری جاری ہے۔یہ بات ناول A Song of Ice and Fire کے مصنف George R. R. Martin نے اپنے ایک بلاگ میں کہی ہے، گیم آف تھرونز بنیادی طور پر اسی ناول کی کہانی پر بنایا گیا ہے تاہم ٹیلی ویژن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس کو “The Long Night“کہا جا رہا ہے، اس سیریز کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع ہو جائے گی جبکہ دیگر دو سیریز کی اسکرپٹس پر کام تیزی سے جاری ہے، انہوں نے گیم آف تھرونز کے شائقین کو یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ پر جاری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا شمار مقبول ترین ڈرامہ سیریز میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں، اس ڈرامے نے اب تک 47 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں، گیم آف تھرونز کا 8واں  اور آخری سیزن 19 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس میں 6 قسطیں نشر کی جا رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply