فزکس کا نوبیل انعام 3 سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا

طبیعات کا نوبیل انعام جیتنے والوں میں ایک 84 سالہ کینیڈین نژاد امریکی سائنسدان جیمز پیبلز اور سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں 77 سالہ مائیکل میئر اور 53 سالہ دیدیئر کوئلو

طبیعات کا نوبیل انعام جیتنے والوں میں ایک 84 سالہ کینیڈین نژاد امریکی سائنسدان جیمز پیبلز اور سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں 77 سالہ مائیکل میئر اور 53 سالہ دیدیئر کوئلو

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

طبیعات کا نوبیل انعام برائے 2019 ء مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔  رواں سال طبیعات کا نوبیل انعام جیتنے والوں میں ایک 84 سالہ کینیڈین نژاد امریکی سائنسدان  James Peebles اور سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں 77 سالہ Michael Mayor  اور 53 سالہ Didier Queloz نے جیتا ہے۔  James Peebles کو نوبیل انعام کائنات کے ارتقا کے حوالے سے تحقیق پر اور Michael Mayor اور Didier Queloz کو ایک ایسے سیارے کی دریافت پر دیا گیا ہے جس کے گرد ہمارے نظام شمسی کی طرح دیگر سیارے گردش کرتے ہیں۔  نوبیل انعام کا اعزاز حاصل کرنے والوں کو 7 لاکھ 38 ہزار برطانوی پائونڈز بھی دیے جائیں گے۔ آدھی انعامی رقم  James Peebles کو دی جائے گی جبکہ بقیہ آدھی رقم مشترکہ طور پر دونوں سوئس سائنسدانوں کو دی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply