اقوام متحدہ کے فنڈز رواں ماہ کے آخر تک ختم ہو سکتے ہیں: سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

نیو یارک ۔۔۔نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل General Antonio Guterres کا کہنا ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی تنظیم کو تقریباً 23 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے مالی ذخائر رواں ماہ اکتوبر کے اواخر تک ختم ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ادارے کے ملازمین کے نام ایک پیغام میں سکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ رواں سال کے آخر تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا لازم ہے۔  اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں 37 ہزار کے قریب افراد کام کر رہے ہیں۔ General Antonio Guterres کے مطابق سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اخراجات پر روک لگانے کی غرض سے کانفرنسوں اور اجلاسوں کا التوا اور ادارے کی متعدد خدمات میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ”ابھی تک رکن ممالک نے 2019 ء کے بجٹ میں درج سرگرمیوں کے لیے مطلوب مجموعی رقم کا صرف 70 فیصد ادا کیا ہے”۔  اس حوالے سے General Antonio Guterres نے 4 اکتوبر کو رکن ممالک کے نام تحریر بھی ارسال کی جس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ عمومی بجٹ کے تحت درج سرگرمیوں کو حرج کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ گوٹیرس نے اس سے قبل رواں سال رکن ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تنظیم کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر دیں تاکہ مالیاتی مشکلات سے بچا جا سکے، مگر رکن ممالک نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔ General Antonio Guterres نے نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مالی پوزیشن کے ذمے دار تنظیم کے رکن ممالک ہیں۔

No comments.

Leave a Reply