عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، عرب لیگ نے شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کر دی

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں آج  کے روز ہوا اور اس میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی فوجی کارروائی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا ہ وہ اپنے خطے کا تحفظ کریں۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں آج کے روز ہوا اور اس میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی فوجی کارروائی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا ہ وہ اپنے خطے کا تحفظ کریں۔

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے شام میں جاری فوجی آپریشن سے خطے میں کشیدگی کے باعث عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ عرب لیگ نے ترکی کی شام میں فوجی کارروائی کے پیش نظر آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ عرب لیگ کا اجلاس مصر کی درخواست پر بلایا گیا ہے اجلاس آج قاہرہ میں ہو گا۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل Ahmed Aboul Gheit نے کہا ہے کہ ترکی کے شام میں جاری آپریشن سے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گئے اور خطے کی صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ دوسری جانب ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کے خلاف اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بغیر کسی اتفاق رائے کے ملتوی ہو گیا۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے سعودی عرب اور عرب لیگ کے دوسرے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے ترکی سے فوری طور پر شام میں یہ فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے شامی عوام کے مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں آج  کے روز ہوا اور اس میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی فوجی کارروائی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ Adel al-Jubeir نے کہا کہ اجلاس میں مملکت نے شام میں جاری بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اوراس ملک سے تمام غیر ملکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ Anwar Gargash نے بھی ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں ترکی کے فوجی حملے کو رکوانے کے لیے اپنی ذمے داریوں کو پورا کرے۔ انھوں نے کہاکہ ہم ترکی اور اس کی فوجوں کے علاوہ اس عرب ملک (شام) کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والی تمام غیر ملکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں اور تنازع کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

بحرینی وزیر خارجہ Khalid bin Ahmed Al Khalifa نے عرب ممالک کے خلاف کسی بھی پارٹی کی جانب سے جارحیت کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ عرب قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کریں۔ عرب لیگ کے اجلاس میں شریک لبنانی وزیر خارجہ Gebran Bassil نے بھی شام پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ اب شام کے دوبارہ عرب لیگ میں شامل ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عرب ممالک کے مفاد میں ہے۔

No comments.

Leave a Reply