بھارت اور چین کا نیا تجارتی ”میکنزم” تشکیل دینے پر اتفاق

شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے

شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت اور چین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا ”میکنزم” تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جس کے تحت دونوں ممالک کے اعلی عہدیدار تجارتی حجم کو بڑھانے اور خسارہ کم کرنے پر کام کریں گے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے ہفتے کو اپنا دو روزہ دورہ بھارت مکمل کیا ہے۔ چین کے صدر گزشتہ روز بھارت کے شہر چنائی پہنچے تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ چینی صدر کے دورے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بھارت کے سیکریٹری خارجہ Vijay Gokhale نے کہا کہ دو روزہ دورے کے دوران دونوں رہنمائوں نے لگ بھگ 5.30 گھنٹے ون آن ون بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور دہشت گردی سمیت متعدد امور زیر بحث آئے۔

تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ”چنائی کنیکٹ”

وجے گوکھلے نے بتایا کہ چین اور بھارت نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو نئی جہت دینے کے لیے چنائی کنیکٹ کے نام سے نیا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے جس کی مشترکہ سربراہی بھارت کے وزیر مالیات اور چین کے نائب صدر کریں گے۔ اس نئے منصوبے کے تحت بھارت اور چین باہمی تجارت کو متوازن بنانے اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply