امریکی کے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری عہدے سے مستعفی

امریکا کے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف کیون مک الینن

امریکا کے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف کیون مک الینن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف Kevin McAleenan کے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے  اے ایف پی  کی رپورٹ کے مطابق Kevin McAleenan مستعفی ہونے والے اعلی امریکی حکام کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ  Kevin McAleenan قائم مقام سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کے طور پر بہترین خدمات انجام دیں، ہم نے بارڈر کراسنگ کو کم کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ Kevin McAleenan حکومت میں کئی سال کام کرنے کے بعد اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا اور نجی سیکٹر میں جانا چاہتے ہیں، بہترین خدمات سرانجام دینے پر Kevin McAleenan کو مبارکباد۔ خیال رہے کہ Kevin McAleenan نے قائم مقام سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کے عہدے پر 6 ماہ خدمات سرانجام دیں، ان سے قبل Kirstjen Nielsen ڈیڑھ برس تک اس عہدے پر رہی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے نئے قائم مقام ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کے نام کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہاں کئی امیدوار موجود ہیں۔

Kevin McAleenan کے مختصر دور ملازمت میں ٹرمپ انتظامیہ نے Honduras ، Guatemala اور El Salvador سے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی کی کوششیں تیز کیں، میکسیکو کو ان کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے اور جس ملک میں پہلے داخل ہوں وہاں پناہ کی درخواست دینے کا کہا۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کے ایجنڈے کا اہم ہدف غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈائون ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بہت کوششیں کی ہیں۔ رواں ہفتے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکی بارڈر ایجنٹس گزشتہ ایک برس میں میکسیکو سے ملحقہ سرحد سے 10 لاکھ کے قریب غیر قانونی پناہ گزینوں کو گرفتار کیا یا امریکا میں داخل ہونے سے روکا جو ایک دہائی میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ رواں سال مئی میں سرحد پر گرفتار کیے جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار تھی جو ستمبر میں کم ہو کر 52 ہزار تک پہنچ گئی۔

 زبردست کارکردگی:

استعفی دینے سے قبل Kevin McAleenan نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا تھا کہ وہ اپنے محکمے کو اپنے کنٹرول میں نہیں محسوس کرتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ٹرمپ انتظامیہ کی وجہ سے حوصلہ شکنی کا شکار ہو گئے تھے۔ Kevin McAleenan نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا تھا کہ  مجھے تیزی سے بدلتے ہوئے وقت میں اپنے محکمے کے لہجے، پیغام، پبلک فیس اور اس کی رسائی پر قابو نہیں رہا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک سینئر، قابل احتساب شخصیت ہونے کی حیثیت سے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں انہوں نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا تھا اور اپنے محکمے کی کامیابیوں کی نشاندہی کی تھی۔

Kevin McAleenan نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے گزشتہ 6 ماہ میں ہم نے گزشتہ برس درپیش انسانی بحران اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق مسائل میں کمی کے لیے زبردست کارکردگی دکھائی،  غیر قانونی سرحد عبور کرنے میں کمی کی، انسانی اسمگلروں کو روکنے اور پناہ گزینی کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے خطے میں موجود حکومتوں کے ساتھ شراکتداری قائم کی اور اضافی بارڈر سیکیورٹی تعینات کی تھی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی سے متعلق کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین Bennie Thompson نے Kevin McAleenan کے استعفے کو  برطرفی قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ کو فوری طور پر ان کا مستقل متبادل تعینات کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  قائم مقام سیکریٹری کی برطرفی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ صدر ٹرمپ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی قیادت کو ختم کرتے رہتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس سے ایک محکمے میں صرف افراتفری میں اضافہ ہو گا جہاں کئی خالی آسامیاں ہیں اور عہدوں پر غیر مصدقہ قائم مقام عہدیداران موجود ہیں۔

No comments.

Leave a Reply