جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

ٹوکیو۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں طاقتور Typhoon Hagibis سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہوائوں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ جاپان میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لوگوں کو 60 سال کی تاریخ کی سب سے طوفانی بارشوں اور تیز رفتار ہواؤں کا سامنا ہے ۔ جاپان کے شہر Ichihara میں طوفان نے 4 افراد کو زخمی کر دیا۔ جاپان کی مقامی حکومتوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔  عوام نے کھانے پینے کی اشیاء بھی محفوظ کر لی ہیں۔  جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے  ساتھ 216 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا، تیز ہوائوں سے عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کرنا پڑے۔ جاپان میں طاقتور Typhoon Hagibis سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہوائوں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو گیا،  تیز ہوائوں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔   حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہوائوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے۔ طوفانی بارش اور تیزہوائوں سے املاک کو شدید نقصان جاپان میں گزشتہ 60 سال کے دوران یہ بدترین طوفان ہے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں تیز بارشوں کے باعث علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین Typhoon Hagibis ٹوکیو سے ٹکرا گیا،  سمندری طوفان کی آمد سے  پہلے  مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشیں ہوئیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث 4 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ  16 لاکھ افراد کو فوری گھر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سمندری طوفان کے باعث ٹوکیو میں ریلوے نظام اور  1600 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہاجی بس نامی طوفان کے دوران 24 گھنٹے میں 40 انچ تک بارش ہو سکتی ہے اور ساحل پر 42 فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔طوفان کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو حد سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply