انیس گھنٹے طویل نان اسٹاپ قنطاس ائیر ویز کا کامیاب تجربہ

قنطاس ائیرویز نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل مسافر پرواز کی کامیاب آزمائش

قنطاس ائیرویز نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل مسافر پرواز کی کامیاب آزمائش

سڈنی ۔۔۔ نیوز ٹائم

اگر آپ لگ بھگ پورا دن پرواز کرتے طیارے میں گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آسٹریلیا کی فضائی کمپنی قنطاس اس خواب کو تعبیر دینے والی ہے۔ قنطاس ائیر ویز نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل مسافر پرواز کی کامیاب آزمائش کی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس سفر سے پائلٹ، عملے کے افراد اور مسافر کس حد تک متاثر ہوتے ہیں۔ بوئنگ 787-9 میں 49 افراد کے ساتھ یہ پرواز بلاک رکے بغیر نیو یارک سے سڈنی کا 10 ہزار 66 میل کا فاصلہ 19 گھنٹے 16 منٹ میں طے کرنے میں کامیاب رہی۔

اگلے ماہ یہ کمپنی لندن اور سڈنی کے درمیان نان اسٹاپ پرواز کا ٹیسٹ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور اس کے بعد ان روٹس پر پروازیں چلانے کا حتمی فیصلہ 2019ء کے آخر تک ہو گا۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آسٹریلین فضائی کمپنی 2022ء یا 2023ء تک اس سروس کا آغاز کر دے گی  کیونکہ ابھی کوئی کمرشل طیارہ مکمل طور پر مسافروں اور سامان کے ساتھ اتنی طویل پرواز کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ موجودہ آزمائش کے دوران بھی اتنی طویل پرواز کے لیے کمپنی نے ایک لاکھ کلوگرام سے زیادہ ایندھن، کم دستی سامان اور مسافروں کے ساتھ کسی قسم کا کارگو طیارے پر نہیں دیا تھا۔

اسی طرح بورڈنگ کے وقت مسافروں کی گھڑیاں سڈنی کے وقت مطابق کر کے انہیں مشرقی آسٹریلیا میں رات کے وقت تک جگا کر رکھا گیا تاکہ وہ فضائی سفر کی تھکاوٹ کا کم از کم شکار ہو۔ 6 گھنٹے بعد انہیں زیادہ Carbohydrates والی غذا دی گئی اور پھر روشنیاں مدھم کر دی گئیں تاکہ سونے میں مدد مل سکے۔ پائلٹوں کی دماغی لہروں کی مانیٹرنگ، Melatonin level ، ذہنی ہوشیاری کے ساتھ دیگر متعدد پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قنطاس کے سی ای او Alan Joyce نے اس حوالے سے کہا کہ توقع ہے کہ یہ ریگولر سروس کا آغاز ثابت ہو گا جو دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے کے سفر کی رفتار کو بڑھا دے گا۔ اس وقت دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز سنگاپور ائیر لائنز کے پاس ہے جس کی سنگاپور سے نیو یارک کے درمیان 18 گھنٹے 25 منٹ تک نان اسٹاپ پرواز گزشتہ سال سے مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز قطر ائیر ویز کے پاس تھا جو کہ دوہا سے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے درمیان 9 ہزار میل کی نان اسٹاپ پرواز چلا رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply