تیونس: مذہبی سیاسی جماعت ‘النہضہ’ کا حکومت کی تشکیل پر اصرار

تیونس: مذہبی سیاسی جماعت 'النہضہ' کا حکومت کی تشکیل پر اصرار

تیونس: مذہبی سیاسی جماعت ‘النہضہ’ کا حکومت کی تشکیل پر اصرار

تیونس ۔۔۔ نیوز ٹائم

عرب ملک تیونس میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ملک کی مذہبی و سیاسی جماعت ‘ Ennahda ‘ نے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔  انتخابات میں کامیابی کے بعد Ennahda اب حکومت کی تشکیل پر بھی اصرار کر رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق Ennahda کی مجلس شوری کے چیئرمین Abdel Karim al-Harouni نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد جماعت حکومت کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں تیونس میں بننے والی حکومت کی سربراہی تحریک Ennahda ہی کرے گی۔  تاہم ان کا کہنا تھا کہ Ennahda سیاسی شراکت اقتدار پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی تشکیل کے لیے دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

تحریک Ennahda کے چیئرمین Rachid al-Ghannouchi  نے حکومت سازی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز موومنٹ، Tahia Younes ، Alkarama  Alliance ، Tunisia General Alliance for Labor ، Alliance for Industry and Trade اور دیگر Unions کی قیادت کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔ Abdel Karim al-Harouni  کا کہنا تھا کہ جماعت جلد ہی باضابطہ طور پر حکومت کی شتکیل کے لیے دیگر جماعتوں سے صلاح مشورہ شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک Ennahda  حکومت سازی کے لیے تیار ہے اور ہم شراکت اقتدار کے اصول کے تحت کام کرنے کو تیار ہیں۔

تیونس کی کاروباری شخصیت Nabil Karoui کی جماعت ‘ Qalb Tounes’ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اپنے سیاسی ویژن اور پروگرام کے مطابق کام جاری رکھے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ Qalb Tounesکے ارکان نے پارلیمنٹ سے استعفے دے دیے ہیں۔ Qalb Tounes کا کہنا ہے کہ ہم ایسے کسی گروپ کی سیاسی حمایت نہیں کریں گے جو تیونس میں اقتدار کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے غنیمت خیال کرتا ہو۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر 2019ء  کو تیونس میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تحریک Ennahda نے 217 کے ایوان میں 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ تیونس کے نومنتخب صدر Kais Saied کی حلف برداری کے بعد وہ ایک ہفتے کے اندر اندر Ennahda کو حکومت سازی کی دعوت دے سکتے ہیں۔  صدر Kais Saied 23 اکتوبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 61 سالہ Kais Saied تیونس کے سیاسی کھلاڑی نہیں بلکہ وہ اس میدان میں نووارد ہیں۔  انہوں نے حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 72 فیصد ووٹ لے کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔  دوسرے نمبر پر متنازع کاروباری شخصیت Nabil Karoui  تھے۔

No comments.

Leave a Reply