کینیڈا میں عام انتخابات آج ہوں گے

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں

اٹاوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیڈا میں 43ویں عام انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے، وزیر اعظم Justin Trudeau دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں عام انتخابات آج ہوں گے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،  وزیر اعظم Justin Trudeau دوسری مدت کے لیے میدان میں اتریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم Justin Trudeau نے الیکشن مہم کے دروان سیکیوٹی خدشات کے باوجود اپنی مہم جاری رکھی، اس الیکشن میں ان کا پلڑا بھاری ہے۔ Justin Trudeau کی لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔  کینیڈا کے ایوان زیریں ہائوس آف کامنز کی 338 نشستوں کے لیے پولنگ ہو گی۔ وزیر اعظم کا انتخاب براہ راست نہیں ہو گا بلکہ الیکشن جیتنے والی پارٹی کا سربراہ وزیر اعظم کا منصب سنبھالے گا، جبکہ کنزرویٹو پارٹی اور لبرل پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ممکن ہے۔

انتخابی مہم کے دوران معیشت اور روزگار کی فراہمی انتخابی امیدواروں کے منشور کا بنیادی نکتہ رہی۔ 2015ء کے انتخابات میں لبرل پارٹی نے 184 نشستیں جیت کر حکومت بنائی تھی اور Justin Trudeau وزیر اعظم بنے تھے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2015 ء میں کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔ مذکورہ انتخابات میں 7 پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا تھا، جن میں Mississauga  سے لبرل پارٹی کی امیدوار Iqra Khalid اور Scarboroughسے Salma Zahidنے بھی میدان مارا۔

No comments.

Leave a Reply