امریکی صدرکا چین کے ساتھ جزوی تجارتی معاہدہ آئندہ ماہ طے پا جانے کا عندیہ

چلی کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات

چلی کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جزوی تجارتی معاہدہ آئندہ ماہ طے پا جانے کا عندیہ دیا ہے۔ اس بات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ جزوی تجارتی معاہدے پر کام میں تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ نومبر میں اس پر دستخط کر دیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تجارتی کشیدگی سے دنیا کی دونوں بڑی معیشتوں کو نقصان ہو رہا ہے  اور مجھے توقع ہے کہ آئندہ ماہ دونوں ملکوں کے درمیان جزوی تجارتی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ چین، امریکہ تجارتی معاہدے کی شرائط میں ہے کہ چین، امریکی فارم مصنوعات کی درآمد میں اضافہ کرے گا  اس کے علاوہ املاک دانش کے تبادلے، فنانشل سروسز اور کرنسی ایکسچینج میں بھی تعاون کرے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ادھر امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے تجارت رابرٹ لٹزر (lighthizer) کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ چلی میں ہونے والی ایشیا پیسفک اکنامک کو آپریشن کانفرنس سے قبل چین، امریکہ جزوی تجارتی کو حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیزی سے جاری ہیں  اور اس کی تکمیل میں بس تھوڑا سا کام باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ چلی کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل چین، امریکہ تجارتی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply