کینڈا انتخابات: جسٹن ٹروڈو کو برتری حاصل

جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی جماعت نے 338 میں سے 156 نشستیں جیت لی ہیں

جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی جماعت نے 338 میں سے 156 نشستیں جیت لی ہیں

اوٹاوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، ابتدائی نتائج میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کو برتر ی حاصل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ایوان زیریں ہائوس آف کامنز کی 338 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ کینیڈین سرکاری میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی جماعت نے 338 میں سے 156 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ان کی حریف کنزویٹیو پارٹی 100 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جس کے بعد لبرل پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ کینیڈا میں حکومت بنانے کے لیے 170 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی صرف 31 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا انتخاب براہ راست نہیں ہو گا بلکہ الیکشن جیتنے والی پارٹی کا سربراہ وزیر اعظم کا منصب سنبھالے گا، جبکہ کنزرویٹو پارٹی اور لبرل پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ انتخابی مہم کے دوران معیشت اور روزگار کی فراہمی انتخابی امیدواروں کے منشور کا بنیادی نکتہ رہی۔  2015ء کے انتخابات میں لبرل پارٹی نے 184 نشستیں جیت کر حکومت بنائی تھی اور جسٹن ٹروڈو وزیر اعظم بنے تھے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2015 ء میں کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔  مذکورہ انتخابات میں 7 پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا تھا،  جن میں Mississaugaسے لبرل پارٹی کی امیدوار Iqra Khalidاور Scarboroughسے Salma Zahidنے بھی میدان مارا۔ دوسری جانب انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی اقلیتی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے، انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

Congratulations to @JustinTrudeau on a wonderful and hard fought victory. Canada is well served. I look forward to working with you toward the betterment of both of our countries!

14.4K

9:33 AM – Oct 22, 2019

Twitter Ads info and privacy

7,532 people are talking about this

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

No comments.

Leave a Reply