ملکہ کے خلاف سازش پر تھائی بادشاہ نے اپنی دیرینہ ساتھی کو برطرف کر دیا

تھائی لینڈ کے بادشاہ، ان کی اہلیہ  اور اپنی رائل نوبل کنسورٹ سنینات وونگوا جیراپاکڈی کی فائل فوٹو

تھائی لینڈ کے بادشاہ، ان کی اہلیہ اور اپنی رائل نوبل کنسورٹ سنینات وونگوا جیراپاکڈی کی فائل فوٹو

بینکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی Royal Nobel Consort  Sineenat Wongvajirapakdiکو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ تھائی لینڈ کے شاہی محل کے اعلامیے کے مطابق تھائی فوج کی میجر جنرل Sineenat Wongvajirapakdi کو نامناسب رویے اور تھائی King Maha Vajiralongkorn  سے بے وفائی پر عہدے سے ہٹایا گیا  جبکہ ان سے Royal Nobel Consort کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ 34 سالہ Sineenat Wongvajirapakdi تھائی لینڈ کے 67 سالہ King Maha Vajiralongkorn کی Royal Nobel Consort تھیں  اور یہ درجہ بادشاہ کی اہلیہ یا پھر کسی ایسی خاتون کو دیا جاتا ہے جو بادشاہ کے ساتھ تعلقات میں تو ہو لیکن ان کی باقاعدہ شادی نہ ہوئی ہو۔

اعلامیے کے مطابق Sineenat Wongvajirapakdi اپنی حدود سے باہر آ رہی تھیں اور خود کو تھائی لینڈ کی ملکہ کے برابر لانے کی کوشش کر رہی تھیں۔34 سالہ Sineenat Wongvajirapakdiکو تھائی فوج میں میجر جنرل کا عہدہ بھی دیا گیا تھا جہاں انہوں نے نرس کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شروع کی تھی اس کے علاوہ وہ ایک تربیت یافتہ پائلٹ بھی ہیں۔ King Maha Vajiralongkorn نے رواں برس جولائی میں Queen Suthida سے اپنی چوتھی شادی کے دو ماہ بعد Sineenat Wongvajirapakdi کو باضابطہ طور پر Royal Nobel Consort کا درجہ دیا تھا۔ Sineenat Wongvajirapakdi تھائی بادشاہت کی 100 سالہ تاریخ میں Royal Nobel Consort کا درجہ پانے والی پہلی خاتون تھیں۔

تھائی شاہی اعلامیے کے مطابق Sineenat Wongvajirapakdiنے Suthida کو ملکہ بننے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش اور مزاحمت کی تھی  اور خود کو ملکہ بنانے کیلئے دبائو ڈالا تھا تاہم اس وقت تھائی بادشاہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے انہیں Royal Nobel Consort کا اعزاز دے دیا تھا  تاکہ ان کی وجہ سے باشاہت پر کسی قسم کا کوئی اثر نہ پڑے۔ لیکن اس کے باوجود Sineenat Wongvajirapakdiکی جانب سے بادشاہ اور ملکہ کے خلاف مزاحمت دکھائی گئی اور انہوں نے اپنے اختیارات کا بھی غلط استعمال کیا۔ Sineenat Wongvajirapakdiکی ایسی ہی نامناسب حرکات اور رویے نے بادشاہ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ خاتون اس عہدے کیلئے مناسب نہیں ہے۔ یاد رہے کہ King Maha Vajiralongkorn 2016ء میں اپنے والد  King Bhumibol Adulyadej کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔ تھائی بادشاہ اب تک 4 شادیاں کر چکے ہیں اور ان کے مجموعی طور پر 7 بچے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply