جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا

جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا

جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

رواں برس اپریل میں جاپان کے سابق Emperor Naruhitoبادشاہت اور تخت سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ وہ 200 سال میں پہلے جاپانی بادشاہ تھے جو اپنی زندگی میں ہی تخت سے الگ ہوئے تھے۔ Akihitoکی جانب سے بادشاہت سے علیحدہ ہونے کے بعد ان کے بیٹے 59 سالہ Naruhitoنے یکم مئی 2019 ء کو بادشاہت کا تخت سنبھالا تھا۔ ان کی جانب سے یکم مئی کو تخت سنبھالے جانے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا خطاب بھی کیا تھا۔ Naruhito کی جانب سے مئی میں تخت سنبھالے جانے کی سرکاری تقریب منعقد کی گئی تھی، تاہم اب انہوں نے روایتی بادشاہی طریقے کے تحت باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا اور وہ جاپان کے 126ویں بادشاہ بن گئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق Naruhitoکی جانب سے تخت سنبھالے جانے سے متعلق تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہوں اور بادشاہوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے عالمی مہمانوں کے لیے نئے بادشاہ نے ضیافت کی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔ خیال رہے کہ Naruhitoبادشاہ بننے سے قبل Crown Prince تھے اور وہ 25 برس کی عمر میں Crown Prince بنے تھے۔ ان کے والد Akihitoنے 2016 ء میں بڑھتی عمر اور بیماریوں کی وجہ سے تخت سے علیحدگی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد جاپانی پارلیمنٹ نے شاہی قوانین میں ترمیم کی تھی۔ شاہی قوانین میں ترمیم کے بعد Akihitoنے 2017 ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ 30 اپریل 2019 ء کو تخت سے الگ ہو جائیں گے اور رواں برس وہ وعدے کے مطابق تخت سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ جاپان کی 200 سالہ تاریخ میں وہ پہلے بادشاہ تھے جنہوں نے زندگی میں ہی تخت سے علیحدگی اختیار کی اور Naruhitoبھی وہ پہلے بادشاہ ہیں جنہوں نے ایک زندہ بادشاہ کے تخت چھوڑنے کے بعد تخت سنبھالا۔ Emperor Naruhito کے دور کو “Reiwa” ا کا نام دیا گیا ہے جبکہ ان کے والد اور سابق Emperor Akihitoکے دور کو Heisei کہا جاتا تھا۔ جاپان میں بادشاہ بدلنے سے دور بھی بدل جاتا ہے اور نئے بادشاہ کی جانب سے تخت سنبھالے جانے سے قبل ہی اس کے دور کے نام کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply