جسٹن ٹروڈو 20 نومبر کو دوسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے

جسٹن ٹروڈو 20 نومبر کو دوسری بار وزارت عظمی  کا حلف اٹھائیں گے

جسٹن ٹروڈو 20 نومبر کو دوسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے

اوٹاوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جسٹن ٹروڈو اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ 20 نومبر کو وزارت عظمی  کا حلف اٹھائیں گے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ آئندہ ماہ کی 20 تاریخ کو حلف اٹھائیں گے۔ اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دارالعوم میں اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ کسی ممکنہ اتحاد کو مسترد کر دیا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ آنے والے  ہفتوں میں اپنی ترجیحات کے بارے میں بات چیت کے لئے تمام سیاسی رہنمائوں   کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے شہریوں نے ہائوس آف کامن کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مصارف زندگی سے نمٹنے کے لئے نئے ممبران پارلیمنٹ  کے ساتھ مل کر کام کریں۔  واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں  گے اگرچہ  توقع کے برعکس بہترین نتائج دینے کے باوجود وہ پہلے جیسی اکثریت سے محروم ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی 338 میں سے 156 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply